کھادی کے کیلنڈر سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹانے کو لیکر پیدا
ہوئی بحث کے درمیان این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری اورلوک سبھا میں پارٹی
کے لیڈر طارق انور نے آج کہاہے جو لوگ آج اقتدار میں ہیں ان کا نہ گاندھی
سے کوئی تعلق ہے اور نہ
ہی ملک کی آزادی سے کوئی تعلق ہے اور آر ایس ایس تو
گاندھی کی مخالف رہی ہے۔این سی پی رہنما نے کہاکہ پہلے انہوں نے نوٹ سے گاندھی جی کی تصویر ہٹائی تب کہا گیا کہ غلطی ہے ۔طارق انور نے کہاکہ غلطی ایک بار ہوتی ہے اور اگر بار بار ہوتو اسے غلطی نہیں کہاجاتاہے۔